پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی۔
15 سال بعد پاکستانی کھلاڑی کی ورلڈ جونیئرز کے فائنل تک رسائی ہوئی ہے، سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین – دو سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا۔
حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا۔
تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے، فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔
میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔