کراچی۔ جرمنی کے شہر برلن میں کھیلے گئے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان کیلئے اعزازات جیتنے والے قومی ہیروز کی پذیرائی کاسلسلہ پورے ملک میں جاری ہے اس ضمن میں پاکستانی دستے کے اعزاز میں جرمنی کے کراچی قونصلیٹ میں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کیجانب سے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیا
جس میں ورلڈ گیمز کے میڈلسٹ،یونیفائڈ پارٹرز اور کوچز سمیت اسپیشل اولمپک پاکستان کی ایڈوائیزر یاسمین حیدر، نیشنل ڈائریکٹر طحہ طاہر، میڈیا ایڈوائیزرآصف عظیم اور نیشنل اسپورٹس ڈائریکٹر فرخندہ جبین و دیگرشخصیات نے شرکت کی اس موقعہ پرخیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے میزبان قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ جرمنی کی میزبانی میں پہلی بار ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ہر لحاظ سے ایک شاندار اور یادگار انداز میں منعقد ہوئے
جس میں 176 ممالک کے ساڑے چھ ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیاو رلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 80 سے زائڈ میڈلز جیت کر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ جب جیت کاعزم اور اپنی محنت پر پختہ یقین ہو تو کوئی بھی دشواری کامیابی کاراستہ نہیں روک سکتی قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کامزیدکہنا تھا
کہ پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس دنیا میں کسی سے بھی کم نہیں انہوں نے برلن ورلڈ گیمز میں میڈلز کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے سفیر کی حیثیت سے اپنے عمدہ اخلاق اور رویہ کی بدولت سب کے دل بھی جیتے ہیں جس پر میں انہیں اور اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور ان کی پوری ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں
ایس او پی کی ایڈوائیزر یاسمین حیدر نے تقریب کے انعقاد پر جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ گیمز میں کھلاڑیوں کی شرکت کو ممکن بنانے اور ویزوں کے حصول کے حوالے سے اسلام آباد میں جرمن ایمبیسی اور کراچی میں قونصلیٹ کاتعاون مثالی رہا ہے
ہمارے اسپیشل بچوں نے برلن میں وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جس خوشی کا قوم کو کافی عرصے سے انتظار تھا ایس او پی کے نیشنل ڈائریکٹر طحہ طاہر نے کہا کہ ذہنی یا جسمانی مسائل کے باجود خصوصی کھلاڑی اہلیت اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہوتے ان کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے ایسی تقاریب کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے اس موقع پر میزبان قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کیجانب سے کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے