پاکستانی اعظم خان نے گلوبل ٹی 20 کینیڈا کے دوسرے میچ میں بھی رنز کے ڈھیرلگادیا
برامپٹن ; گلوبل ٹی 20 کینیڈا میں پاکستانی کھلاڑی اعظم خان کی شاندار پرفارمنس جاری ہے اور اپنے دوسرے میچ میں بھی انہوں نے رنز کے ڈھیر لگادیئے۔ مسیساگا پینتھرز کی جانب سے وینکور نائٹس کے خلاف انہوں نے صرف 35 گیندیں کھیل کر 64 رنز بنائے ۔ ان کا ساتھ کرس گیل نے دیا جنہوں نے 55 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ مقررہ 20 اوورز میں مسیساگا پینتھرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔
جواب میں وینکور نائٹس نے مطلوبہ ہدف 20 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اعظم خان نے اپنے پہلے میچ میں 65 رنز کی شاندار کھیلی تھی۔
آج کا دوسرا میچ ٹورنٹو نیشنلز اور برامپٹن وولفس کے درمیان ہوا جس میں برامپٹن وولف نے جیت لیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے ٹورنٹو نیشنلز نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے جواب میں برامپٹن وولفس نے 20 ویں اوور میں 9 وکٹیں کھوکر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔