بلوچستان میں ہاکی کا کھویا مقام حاصل کرنے کے لئے بھرپور محنت کی ضرورت ہے اور ہم اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں تاکہ بلوچستان میں ہاکی کے پلیئرز کو بھی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے
میر ہارون رئیسانی
صدر ہاکی ایسوی ایشن بلوچستان
(رپورٹ نثارآحمد بلوچستان)
کوئٹہ:شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والی نمائشی میچ بلوچستان کلر اور بلوچستان وائٹ کے مابین کھیلا گیا جو کہ بلوچستان وائٹ نے 0 کے مقابلے میں 1 گول سکور سے میچ جیت لیا، مزکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض راحیل نواز اور جمال الدین نے سر انجام دیئے ریزرو ایمپائر عمران تھے جبکہ ججز کے فرائض آصف اور شاہد نے سر انجام دیئے ۔اس میچ کے ٹیکنیکل آفیسر یاسر لودھی تھے
وومن ہاکی نمائشی میچ کے مہمان خصوصی جناب بی ایچ اے صدر نوابزادہ میر ہارون رئیسانی تھے معزز مہمان کا تعارف کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کروایا گیا۔ان کے ہمراہ بی ایچ اے جنرل سیکرٹری سید امین، جنرل سیکرٹری وومن مس صبا نواز مگسی، جنرل سیکرٹری کوئٹہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی زبیر جان، حاجی گل بدین، شرافت بٹ اسلام، اشرف بنگلزئی، ماما ادریس، تمام سنیر پلیئر سیمت آفیشلز موجود تھے
اس موقع پر بلوچستان ہاکی ایسوی ایشن کے صدر نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کا کہنا تھا صوبے میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں نئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانا مشن ہے پی ایچ ایف اس حوالے سے بھرپور اقدامات بروئے کار لارہی ہے