کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی 4 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

 

کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی 4 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

ہرارے (25 جولائی 2023) کیپ ٹاؤن اسیمپ آرمی اپنے حریفوں سے ایک قدم آگے ہے اور اس نے ڈربن قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر اپنا چوتھا میچ جیت لیا اور اس کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ۔
ڈربن قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹم سیفرٹ (1) کو جلد ہی کھو دیا جس کے بعد آندرے فلیچر (4) اور آصف علی (0) کو کریم جنت نے پویلین کی راہ دکھادی۔ ایسے میں حضرت زازئی رن ریٹ کو اچھی رفتار سے آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ زازئی (43) نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور انہیں آخری اوور میں ٹام کرن نے آؤٹ کردیا ۔ قلندرز مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بناسکی۔

جواب میں کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی نے پہلے 2 اوورز میں ہی فارم میں موجود تاڈیواناشے مارومانی (6) اور بھانوکا راجا پاکسے (7) کی وکٹیں گنوا دیں۔ قلندرز کے محمد عامر اچھی باؤلنگ کررہے تھے اور ابتدائی مرحلے میں آزادانہ طور پر رنز بنانا آسان نہیں تھا۔

کپتان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے جس کے بعد جنت اور ٹام کرن نے اننگز کو تیزی سے آگے بڑھایا۔ اسمپ آرمی کو آخری تین اوورز میں 30 رنز کی ضرورت تھی۔ کرن کو ٹینڈائی چتارا نے 6 رنز پر آؤٹ کیا لیکن جنت نے وکٹ کی دوسری جانب عمدہ کھیل جاری رکھا اور باؤنڈری لگاکر 4 وکٹوں سے میچ جتوادیا۔
جنت 48 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے 5 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔

 

 

تعارف: News Editor