سکندررضا نے 21 گیندوں پر 70 رنز بناکر نئی تاریخ رقم کردی

سکندررضا نے 21 گیندوں پر 70 رنز بناکر نئی تاریخ رقم کردی

ہرارے (25 جولائی 2023) بلاوایو بریوز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہرارے ہریکینز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ میچ کے ہیرو سکندر رضا تھے جن کی ناقابل شکست 70 رنز کی اننگز کی بدولت بریوز کو 7 وکٹوں سے فتح ملی جس کے ساتھ ہی وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

ہرارے ہریکینز کے اوپنرز نے پہلے بیٹنگ کا آغاز طوفان انداز میں کیا اور انہوں نے تمام بالرز کی جم کر پٹائی کی ویسٹ انڈیز کے بلے باز نے بیٹنگ کو آسان بناتے ہوئے اننگز کے دوسرے اوور میں 4 چھکے لگائے۔ ہرارے ہریکینز نے مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

سخت ہدف کے جواب میں بریوز نے بین میکڈرموٹ (8) کو جلد ہی کھو دیا، جس کے بعد کوبی ہرفٹ اور سکندر رضا کی جوڑی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نہ صرف ہرارے کی بالنگ اٹیک کو ناکام بنایا بلکہ تیز رفتار رنز بنائے ۔ سکندر رضا نے جارجانہ اننگز کھیلی اور صرف 21 گیندوں پر 70 رنز بنائے ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ دونوں نے دوسری اننگز کی شراکت میں اسکور میں 88 رنز کا اضافہ کیا جس سے ٹیم کے لئے ہدف کا تعاقب آسان ہوگیا۔
بریوز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا اس وقت 5 گیندیں باقی تھیں۔

 

 

error: Content is protected !!