بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر 2 میچز کی پابندی عائد ۔

 

آئی سی سی  نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کر دی۔

 

آئی سی سی کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ہرمن پریت کور نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارتی کپتان نے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں خود کو آؤٹ قرار دینے پر اعتراض اٹھایا تھا اور وکٹ پر بیٹ مارا تھا۔

تعارف: News Editor