حفیظ کی ناقابل شکست 40 رنز کی بدولت بفیلوز چوتھی پوزیشن پر قابض

 

حفیظ کی ناقابل شکست 40 رنز کی بدولت بفیلوز چوتھی پوزیشن پر قابض

 

ہرارے; زیم ایفرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن میں جوبرگ بفیلوز نے کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیبل پر سرفہرست ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیا بفیلوز کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں کپتان محمد حفیظ بھی شامل ہیں جنہوں نے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔

 

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیپ ٹاؤن اسیمپ آرمی کا آغاز سست رہا اور اس نے تاڈیوانشی مارومانی (0) اور میتھیو بریٹزکے (3) کی ابتدائی وکٹیں گنوا دیں۔ دوسری جانب رحمان اللہ گرباز تیز رفتاری سے رنز بنا رہے تھے۔

جنت بھی 13 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد ٹام کرن (7) اور جان کیمبل (9*) نے چند تیز رنز بناکر اسیمپ آرمی کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز تک پہنچا دیا۔

 

جواب میں جوبرگ بفیلوز نے اچھی شروعات کی اور اوپنرز نے 30 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد حفیظ اور ٹام بینٹن نے عمدہ شاٹس کھیل کر بفیلوزکو اچھا آغاز دلانے میں مدد کی جس کے بعد کرن (7) آؤٹ ہوگئے۔

 

اگلے آنے والے کھلاڑی روی بھوپارا تھے جنہوں نے کپتان محمد حفیظ کا ساتھ دیا دونوں نے اپنے تمام تجربے کا استعمال کیا اور مخالف بالرز کی بھرپور پٹائی کی

 

کپتان محمد حفیظ نے بھرپور شارٹ کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 40 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلادی۔ مسلسل دوسری جیت کے ساتھ بفیلوز اب پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

 

 

 

تعارف: News Editor