اسکواش پلیئر عاصم خان 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم ۔

 

پاکستان کانام دنیابھرمیں روشن کرنےوالےٹاپ اسکواش پلیئر عاصم خان 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔

 

عاصم خان نے سوشل میڈیا پر سیلری نہ ملنے کا شکوہ کیا اور لکھا کہ کئی سالوں سے مجھے میرا ڈپارٹمنٹ وقت پر سیلری نہیں دے رہا۔

 

عاصم خان نے یہ بھی لکھا کہ پانچ ماہ ہوگئے میری سیلری نہیں مل رہی، اگر ہمیں وقت پر حق نہیں ملے گا تو ملک کا نام کیسے روشن کریں گے؟

 

عاصم خان نے لکھا کہ ہماری تنخواہیں تو دیں پھر میڈلز کا مطالبہ کریں، اسکواش پلیئر عاصم خان سوئی ناردرن (ایس این جی پی ایل) کے ملازم ہیں۔

 

 

 

تعارف: News Editor