بیلی جین کنگ ٹینس کپ ; پاکستان نے ریلیگیشن پلے آف میں ترکمانستان کو ہرا دیا.

 

بیلی جین کنگ کپ ٹینس میں پاکستان نے ریلیگیشن پلے آف میں ترکمانستان کو ہرا دیا۔

 

پاکستان نے ترکمانستان کو 0-2 سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے اشنا سہیل اور سارہ ابراہیم نے اپنے اپنے سنگلز جیتے۔

دونوں سنگلز میں پاکستان کی برتری کے بعد ڈبلز کا میچ نہیں کھیلا گیا، ریلیگیشن پلے آف میں کامیابی کے بعد پاکستان ایشین اوشیانا زون کے گروپ ٹو میں برقرار رہی۔

 

آخری میچ جیت کر پاکستانی خواتین گروپ تھری میں تنزلی سے محفوظ ہے جبکہ پلے آف سے قبل پول میچز میں پاکستان کو 5 میں سے 4 میں شکست ہوئی تھی۔

 

 

 

تعارف: News Editor