یو ایس ٹی ٹین لیگ 18 اگست سے امریکہ میں کھیلی جائے گی ; پاکستانی کرکٹرزجلوہ دکھانے کو تیار.

 

رواں سال امریکہ میں ہونے والی یو ایس ٹی ٹین لیگ میں کئی پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

 

پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کامران اعوان نے لیگ میں نیو یارک وارئیرز کی ٹیم خرید لی ،نیو یارک وارئیرز میں لیجنڈری شاہد آفریدی اور مصباح الحق شامل ہوں گے اس کے علاوہ سابق وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل، عبدالرحمان، سہیل خان اور عماد آصف بھی نیو یارک وارئیرز کا حصہ ہوں گے۔

 

دوسری جانب سابق کپتان محمد حفیظ اور سابق فاسٹ بولر عمر گل ٹیکسزچارجرز کی نمائندگی کریں گے۔یو ایس ٹی ٹین لیگ 18 اگست سے 27 اگست تک امریکہ میں کھیلی جائے گی.

 

 

 

تعارف: News Editor