خیبرپختونخوا انٹر ریجنل کبڈی چیلنج کپ بنوں ریجن نے جیت لی

 

خیبرپختونخو ا انٹر ریجنل کبڈی چیلنج کپ بنوں نے جیت لی فائنل میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد مردان کو 36 کے مقابلے 37 پوائنٹس سے شکست،مہمان خصوصی اے ڈی سی بنوں اصلاح خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ، ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں ریجن شفقت اللہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عادل شاہ، سابق سپورٹس آفیسر انور رشید، صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئر مین پیر برکت علی شاہ، سلطان بری، ایڈمن آفیسر ارشاد خان،شہریار خان،عمران اللہ،بلال، تنویر احمد سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں، ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا انٹر ریجنل کبڈی چیلنج کپ منڈا ن پارک بنوں میں منعقد ہوئی جس میں صوبے کے تمام ساتوں ریجن جن مین ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، پشاور، مردان، ایبٹ آباد اور سوات ریجن کے ٹیموں نے حصہ لیا۔

 

پہلے سیمی فائنل میں مردان نے ڈی آئی خان جبکہ بنوں نے پشاور کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں گراؤنڈ میں موجود تھیں جنہوں نے دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل پر بھرپور داد دی، اس موقع پر۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل عاطف خان کی خصوصی ہدایت سیکرٹری سپورٹس کیپٹن (ر) مشتاق احمد اور ڈی جی سپورٹس خالد خان کے زیرنگرانی صوبائی حکومت دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ روایتی کھیلوں پر بھی بھرپور توجہ دی رہی ہے یہی وجہ ہے کے پچھلے سال بھی محکمہ کھیل نے تمام ڈسٹرکٹ میں روایتی کھیلوں کو اجاگر کرنے کیلئے مقابلوں کا انعقاد کیا اور انشاء اللہ رواں سال بھی روایتی گیمز کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں میں کبڈی کھیل کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے جس کے فروغ کیلئے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس بھرپور کردار ادا کرینگے۔

error: Content is protected !!