باجوڑ سینئر کرکٹ ٹیم مہمند کو ہرا کر پی سی بی ٹورنامنٹ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا
سمیع اللہ نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تیسری سینچری بنالی
باجوڑ سینئر کرکٹ ٹیم نے مہمند سینئر کے ٹیم کو ایک اننگز اور 98 رنز سے شکست دیکر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر (فاٹا ریجن ) ٹورنامنٹ کے فائنل کیلے کولیفائی کرلیا جمردو سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے گئے میچ مہمند سینئر نے پہلی اننگز میں 228 سکور کیا
جن میں شیراز صافی اور سلمان خان نے 84 اور 81 رنز اننگز کھیلی باجوڑ کے محمد عرفان نے 4 جبکہ حیات اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا باجوڑ ٹیم کے بیٹسمینوں نے زمہ داری سے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 443 رنز کرکے مہمند ٹیم کیلیے بڑی سکور کا پہاڑ کھڑا کردیا
باجوڑ کے مایہ ناز اوپنر بلے باز سمیع اللہ نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری سینچری سکور کرلی جبکہ محمد اعزاز 95 ، محمد عرفان 76 اور آفتاب عالم 58 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے
مہمند سینئر کے بیٹسمین دوسری اننگز میں باجوڑ کی باؤلرز کا سامنا نہ کرسکے اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہ گئی باجوڑ کی طرف سے دوسری اننگز میں حیات اللہ نے 4 اور معاز خان نے 3 کھلاڑیوں کو شکار بنائے باجوڑ کی ٹیم کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 5 اگست کو ٹانک کے خلاف پی سی بی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گا۔