پانچواں آل پاکستان ویٹرن فٹبال میلہ 12 اگست کو شروع ہو گا.

 

 

جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کیلیۓ

پانچویں آل پاکستان ویٹرن فٹبال میلہ کا 12 اگست سے آغاذ

 

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کیلیۓپاکستان انٹرنیشنل فٹبال ویٹرنز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچواں آل پاکستان ویٹرن فٹبال میلہ 12 اگست کو شروع ہو گا

 

اور 14 اگست کو اختتام پزیر ہو گا۔فٹبال میلہ کے تمام مقابلے جلو فٹبال کلب اینڈ اکیڈمی ایف سی گراؤنڈ جلو پارک میں ہونگے۔

 

سردار نوید حیدر کنوینئر تحریک بحالئی فٹبال اور صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اس یادگار فٹبال میلہ کی تفصیلات کا اعلان سرپرست پاکستان انٹرنیشنل فٹبال ویٹرنز ایسوسی ایشن میاں عباس 10 اگست کو ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!