ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ آسٹریلیا کے لیے مرد اور دو خواتیں کے فائنل ٹرائلز مکمل

پشاور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سایکلنگ فیڈریشن ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ جو کے آسٹریلیا میں 17 ستمبر سے 25 ستمبر میں منعقد ہو گی۔ پاکستان کی ٹیم کے لئے پہلے مرحلہ میں ملک کے تین صوبوں میں ٹرائلز منعقد کیے گئے لاہور ، کراچی اور کویٹہ میں ٹرائل منعقد کیے گئے ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور فائنل ٹرائل آج 23 اگست کو لاہور میں منعقد کئے گئے جس میں شارٹ لسٹ کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں کامیاب ہونے والے مردوں میں بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کے اسماعیل انور اور واپڈہ کے عزت اللہ کامیاب ہوئے جب کے خواتین میں بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی زینب رضوان اور رابعہ غریب، کامیاب ہوئی ۔

 

ورلڈ چمپئن شپ میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے دو بہترین مرد اور دو بہترین خواتیں آسٹریلیا میں پاکستانی سایکلنگ ٹیم کی نمائندگی کرے گی۔صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کے ٹرائلز میں بہترین ٹائم اور اسپیڈ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ۔ سید اظہر علی شاہ نے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معظم خان، اور ممبران نصرت خان ،عدنان احسن خان،ہارون جنرل ،نصرت خان،جان عالم،محمد آیاز خان ،جاوید خان اور شہزادہ بٹ کا شکریہ جن کی کاوشوں سے بہتری۔ اور شفاف ٹرائل منعقد ہوئے۔یاد رئے کے ورلڈ چمپئن شپ 16 ستمبر سے 25 ستمبر کو آسٹریلیا کے شہر وولونگونگ میں ہو گی۔جس میں ورلڈ کے 202 ممالک شرکت کرے گے۔پاکستان کی رینکنگ 108 ہے اس چمپئن شپ میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی رینکنگ اور بہتر ہو جائے گی۔

error: Content is protected !!