پرائم منسٹر سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ہاکی ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا

 

پرائم منسٹر سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،
ملک بھر کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ہاکی ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا

 

آرگنائزنگ سیکرٹری مبشر مختار کی من مانیوں کے باعث ملک کے دوبڑے ادارے ایچ ای سی اور ہاکی فیڈریشن آمنے سامنے آگئے
خواتین کھلاڑیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں

 

ہاکی فیڈریشن کیساتھ تعاون ختم ہونے سے ایونٹ کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگ گیا، معاملے پر ایچ ای سی کی مکمل خاموشی

 

پرائم منسٹر یوتھ سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے آرگنائزر ہائرایجوکیشن کمیشن کے آفیشلز کی من مانیوں اور غیر ذمے دارانہ رویہ کے باعث ایونٹ وفاقی حکومت کیلئے ستائش کی بجائے بدنامی کا باعث بن گیا۔ ہاکی ایونٹ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے ہاکی ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سرسید یونیورسٹی کراچی کے ڈائریکٹر سپورٹس مبشر مختارکے خواتین آفیشلز کے ساتھ توہین آمیز رویے کے باعث ایونٹ کا بائیکاٹ کردیاجس کے بعد مبشر مختار نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر سے آئی خواتین کھلاڑیوں کو سخت گرمی میں ہوٹل سے نکلوا دیا۔

 

ایچ ای سی کے نامزد کردہ آرگنائزنگ سیکرٹری نے ٹیموں کے ساتھ اپنے من پسند آفیشلزتعینات کرنے اورانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قوانین کے برعکس کام کرنے سے انکار پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کیساتھ الحاق ختم کرکے ایونٹ کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ہاکی ایونٹ کے آرگنائزر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل راؤنڈکیلئے کراچی کی سر سید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس مبشر مختار کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کرکے بدانتظامی کی ابتداء کی۔

ایونٹ کے پہلے روز مردوں کے ایونٹ میں لڑائی جھگڑے کے بعد دوسرے روز خواتین کے ایونٹ میں بھی ایچ ای سی حکام نے میچز روک دئیے جس کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے شروع کیا جانے والا ایونٹ تماشا بن کر رہ گیا۔ کراچی سے اپنی آرگنائزنگ ٹیم کے ساتھ آنے والے محمد مبشر مختار ایونٹ کیلئے انتظامات احسن طریقے سے کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔شدید گرمی اور حبس کے موسم میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں خواتین کھلاڑیوں کیلئے پینے کا پانی تک موجود نہ تھا

 

جس کے باعث کئی کھلاڑیوں کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں مجبوراً نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے گراؤنڈ ٹو میں نصب نلکوں سے پانی پینا پڑا۔ اتوار کے روز خواتین ایونٹ میں کے پی کلر اور فیڈرل وائٹ کے مابین کھیلے گئے میچ میں آرگنائزنگ مبشر مختار نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر چاند پروین، امپائرز مینجر رضیہ رضوی اور ٹیکنیکل آفیشل مقدس فاطمہ سے گراؤنڈ میں سب کے سامنے بدتمیزی کی اور ان سے میچ شیٹ چھین کر پھاڑ دی جس پر خواتین نے احتجاجاً میچ کرانے سے انکار کرکے تمام صورتحال سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین کو آگاہ کردیا۔

 

پی ایچ ایف کے سیکرٹری نے صورتحال پر جب ایچ ای سی حکام سے بات کی تو انہو ں نے معاملے کو حل کرنے کی بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آفیشلز کی تعیناتی کی درخواست واپس لے کر فیڈریشن کے مخالف گروپ کے افراد کو میچ کرانے کی ذمے داری سونپ دی جس نے صو رتحال کو مزید خراب کردیا۔ فیڈریشن کے ساتھ تعاون ختم کرنے پر سندھ، بلوچستان پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کے ساتھ منسلک آفیشلز اورکھلاڑیوں نے بھی ایونٹ کا بائیکاٹ کرکے میچز کھیلنے سے انکار کردیا

جس کے بعد یہ ایونٹ نہ صرف ایچ ای سی بلکہ پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جیسے احسن اقدام کیلئے بھی جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ noذرائع کے مطابق ایچ ای سی حکام نے اس صورتحال سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی شزا فاطمہ کو آگاہ کیا جنہوں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 

 

error: Content is protected !!