بابراعظم 111 رنز کی پارٹنرشپ کرکے لنکا پریمیئر لیگ میں سرفہرست.

 

 

بابراعظم 111 رنز کی پارٹنرشپ کرکے لنکا پریمیئر لیگ میں سرفہرست

 

پالکے ;  لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم کی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری ہے اور وہ 111 رنز کی پارٹنرشب قائم کرکے لیگ میں سرفہرست ہیں انہوں نے یہ شراکت داری پاتھم نسانکا کے قائم کی۔

 

کولمبو اسٹرائیکرز نے پالیکیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لنکا پریمیئر لیگ کے آخری اوور کے سنسنی خیز مقابلے میں گال ٹائٹنز شکست سے دوچار کیا۔

 

ٹائٹنز نے پہلی کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔ اسٹرائیکرز کی جانب سے پاتھوم نسانکا اور بابر اعظم نے 111 رنز کی اہم شراکت قائم کی جس کی بدولت اسٹرائیکرز کو فتح ملی ۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے جبکہ پاتھوم نسانکا نے 40 گیندوں پر 54 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں محمد نواز نے صرف چار گیندوں پر 14 رنز بنا کر اسٹرائیکرز کو فتح سے ہمکنار کیا۔

 

میچ جیتنے والی اننگز کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کو واقعی اس فتح کی ضرورت تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ پوری ٹیم نے واقعی ہمیں یہ جیت دلانے کے لئے قدم بڑھایا۔ ہم نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ کوچ کی جانب سے بھی بہت مثبت رویے کے ساتھ میدان میں اترے اور مجھے لگتا ہے کہ اس سے ہمیں پوائنٹس حاصل کرنے میں مدد ملی۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی لیگ ہے۔ کرکٹ بہت مسابقتی رہی ہے۔ باصلاحیت نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا بہت اچھا امتزاج ہے۔ لنکا پریمیئر لیگ کے بعد ہمیں افغانستان کے خلاف سیریز کھیلنا ہے، اس کے بعد ایشیا کپ اور ورلڈ کپ ہے۔ وہ ہرسیریز کو اسی اعتبار سے دیکھتے ہیں۔ اور ہرکھیل کی تیاری کا موقع ملتا ہے۔ فی الحال توجہ لیگ پر ہے۔

 

 

تعارف: News Editor