ذکا اشرف کا اعجاز بٹ اور عالمگیر ترین کے انتقال پر اظہارتعزیت.

 

 

ذکا اشرف کا اعجاز بٹ اور عالمگیر ترین کے انتقال پر اظہارتعزیت

دونوں کی فیملیز سے اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف اور بورڈ کے افسران نے پیر کے روز اعجاز بٹ اور عالمگیر ترین کی فیملیز سے ملاقات کی اور دونوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

 

ذکا اشرف نے عالمگیر ترین کے بڑے بھائی جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان سے عالمگیر ترین کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے ملتان سلطانز کے ذریعے کھیل کی ترقی کے ضمن میں عالمگیر ترین کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین اعجازبٹ کی رہائش گاہ پر ان کی فیملی سے گفتگو میں ذکا اشرف نے مرحوم کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز بٹ کی کرکٹر اور ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

 

error: Content is protected !!