ساؤتھ وزیرستان کے فٹ بال کھلاڑی پر تشدد و دھمکیاں، مقامی عدالت نے کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی
پشاور کے مقامی عدالت میں ساؤتھ وزیرستان کے فٹ بال کھلاڑی نعیم وزیر کی کیس کی سماعت ہوئی، سیشن جج پشاور شیر علی خان کی عدالت میں ہونیوالی سماعت میں فٹ بال و رگبی کے کھلاڑی نعیم وزیر نے بارہ جون 2023 کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع مسجد کے باہر ہونیوالے تشدد کے واقعہ کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی
جبکہ ملزمان کی جانب سے موبائل فون پر دھمکیاں ملنے کی بھی ایف آر درج کی تھی جس پر تھانہ گلبرگ کی پولیس نے ایف آئی آر درج کی تھی جس میں ملزمان عبدالرحیم، پیر محمد اور محمد شفیق نامزد تھے جنہوں نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرائی تھی گذشتہ روزپشاور سیشن جج کی عدالت میں فٹ بال کھلاڑی نعیم وزیر کے وکیل عمران خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکل کی جانب سے کاغذات پیش کئے
اور اس کیس میں مزید وقت طلب کرلیا جس پر سیشن جج پشاور شیر خان نے نعیم وزیر کے وکیل کی جانب سے کیس کی تیاری کیلئے وقت طلب کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی.
واضح رہے کہ ساؤتھ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فٹ بال و رگبی کھلاڑی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی نعیم وزیر نے پشاور ہائیکورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا.