دوسرا ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 15 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا; ایونٹ میں آٹھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کرینگی.

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی دوسرا ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 15 اگست تا 20 اگست لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

ایونٹ میں آٹھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کرینگی

 

جن میں میزبان ٹیم ماڑی پیٹرولیم ، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پورٹ قاسم اتھارٹی، پولیس اور پنجاب رینجرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ کو ایف آئی ایچ اور پی ایچ ایف کے قوانین اور قواعد و ضوابط کی روشنی میں کھلایا جائیگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے میگا ایونٹ کو سپروائز کرنے کے لئے ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائرز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

 

دوسرے ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر 1984 اولمپکس اور 1982 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ ،پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپیئن ناصر علی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ شجاع اقبال راجہ (راولپنڈی) اور میجر ر طارق احمد (راولپنڈی) اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔ لیفٹینٹ کرنل ر محمد یامین خان (ماڑی پیٹرولیم) آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ ڈاکٹر احسن تنویر (اسلام آباد) بطور ڈپٹی آرگنائزنگ سیکرٹری متعین کئے گئے ہیں۔ ایونٹ میڈیا کوآرڈینیٹر ذوالفقار بیگ (راولپنڈی) جبکہ اسسٹنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد حفیظ (اسلام آباد) ہونگے۔

 

لیفٹینٹ کرنل ر محمد آصف ناز کھوکھر (لاہور) چیف کوآرڈینیٹر تعینات کئے گئے ہیں۔جیوری آف اپیل میں سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم 1984 اولمپکس گولڈ میڈلسٹ، 1982 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپیئن حنیف خان (کراچی) بطور چیئرمین جبکہ سابق عالمی ہاکی چیمپین رانا محمد شفیق(ٹوبہ ٹیک سنگھ) اور رائے عثمان اکبر(لاہور) ممبران ہونگے۔

 

دوسرے ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ کے ٹیکنیکل آفیشلز پینل میں حاجی نعیم (راولپنڈی)، طارق بٹ (لاہور)، سید ضیاءحسین بخاری(راولپنڈی)، آصف بیگ(اسلام آباد)، اختر علی (حیدر آباد)، یاسر لودھی (کیسکو)، محمد یٰسین(راولپنڈی)، رفیق الرحمٰن(راولپنڈی)، مرتضیٰ بھٹی(راولپنڈی)، طاہر شریف گجر(وہاڑی)، حمزہ طفیل (پشاور)، آصف شہزاد(اسلام آباد)، نوید احمد(اسلام آباد) اور گلفام کھوکھر (اسلام آباد) شامل ہیں۔

 

ایمپائرز پینل میں انوار حسین (آرمی)، یاسر خورشید انٹرنیشنل (ریلویز)، ہارون رشید انٹرنیشنل (پشاور)، امیر حمزہ(ایئرفورس)، وقاص احمد بٹ(واپڈا)، اسد عباس(آرمی)، وسیم (آرمی)، فہد علی خان(کراچی)، عرفان طاہر(بہاولپور)، زاھد علی(لاڑکانہ)، رضوان خان (کراچی) اور ملک صفدر (اسلام آباد) شامل ہیں۔

 

ٹورنامنٹ کی بریفنگ میٹنگ 14 اگست کو لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی آرگنائزنگ سیکرٹری لیفٹینٹ کرنل ر محمد یامین خان کے ہمراہ ایمپائرز، ٹورنامنٹ آفیسرز اور ڈاکٹرز سے3بجے دن جبکہ مینجرز ، کوچز اور ٹیم کپتانوں کے ہمراہ 4بجے دن میٹنگ کرینگے۔

 

 

تعارف: News Editor