کوٸٹہ ; آل پاکستان یوم آزادی کرکٹ گولڈ کپ کے تیسرے دن آٹھ میچز کھیلے گٸے.

 

آل پاکستان یوم آزادی کرکٹ گولڈ کپ کوٸٹہ بلوچستان کے تیسرے دن بھی آٹھ میچز کھیلے گٸے

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فاٸنل کا مرحلہ کل سے شروع ہوگا جبکہ فاٸنل 14 اگست کو کھیلا جاۓ گا

 

کوٸٹہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے آل پاکستان یوم آزادی کرکٹ گولڈ کپ کوٸٹہ بلوچستان کے تیسرے روز کوٸٹہ کے مختلف گراؤنڈز جن میں فاطمہ جناح کرکٹ گراؤنڈ، بیوٹمز کرکٹ گراؤنڈ، بولان کرکٹ گراؤنڈ اور شولا کرکٹ گراؤنڈ کوٸٹہ کینٹ میں آٹھ میچز کھیلے گٸے

 

کوٸٹہ ریجن، کوٸٹہ چلتن، کوٸٹہ گرین، سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی فیصل آباد، ڈیرہ مراد جمالی ریجن، نصیرآباد ریجن، ایبٹ آباد ریجن اور ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے اپنے مدمقابل ٹیموں کو شکست دی

 

فاطمہ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کوٸٹہ چلتن نے لاڑکانہ ریجن کو 39 رنز سے شکست دی 183 رنز کے تعاقب میں لاڑکانہ کی ٹیم 20 اوورز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگٸی کوٸٹہ چلتن کے سید جہانگير شاہ نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سید فریددین نے 49 رنز بنانے کیساتھ دو وکٹیں حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں کوٸٹہ ریجن نے راولپنڈی ریجن کو چھ وکٹوں سے شکست دی کوٸٹہ ریجن نے 110 رنز کا ٹارگٹ 17ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا کپتان عبدالواحد بنگلزٸی نے ناقابل شکست 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

بولان کرکٹ گراؤنڈ کوٸٹہ کینٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کوٸٹہ گرین نے کوٸٹہ واٸٹ کو 31 رنز سے شکست دی 165 رنز کے تعاقب میں کوٸٹہ واٸٹ کی ٹیم 20 اوورز میں 133 رنز بنا سکی کوٸٹہ گرین کے مدثر ارشاد نے 58 رنز بناۓ دوسرے میچ میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی فیصل آباد نے فاٹا ریجن کو پانچ وکٹوں سے شکست دی سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی نے 186 رنز کا ٹارگٹ 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا عبدالصمد نے 55 رنز بلال شاہ نے 50 رنز اور محمد خلاق نے 40 رنز کی اننگز کھیلی

 

شولا کرکٹ گراؤنڈ کوٸٹہ کینٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈیرہ مراد جمالی ریجن نے فیصل آباد ریجن کو 8 رنز سے شکست دی ڈیرہ مراد جمالی ریجن نے 103 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ڈیرہ مراد جمالی ریجن کے فیصل احمد نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرے میچ میں نصیرآباد ریجن نے پشاور ریجن کو 95 رنز سے ہرا دیا 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور ریجن 75 رنز پر دیر ہوگٸی نصیرآباد ریجن کے واجد اور یاسر نے تین تین جبکہ قراب علی اور عابد علی نے دو دو وکٹيں حاصل کی۔

 

بیوٹمز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایبٹ آباد ریجن نے رانا نوید کرکٹ اکیڈمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ایبٹ آباد ریجن نے 143 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا محسن خان نے 94 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرے میچ میں ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے کوٸٹہ بلیو کو 8 وکٹوں سے شکست دی 81 رنز کا ہدف ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے دو وکٹوں کے نقصان پر 8 اوور میں حاصل کیا

 

 

تعارف: News Editor