ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن حمزہ خان کی پشاور چھاونی کے گریژن سکواش کمپلیکس میں آمد۔
– حمزہ خان چیمپئن شپ پہ جانے سے پہلے پشاور چھاونی کے گریژن سکواش کمپلیکس ٹریننگ کرتے تھے جہاں پاک فوج نے ان کو تمام سہولیات فراہم کر رکھی تھی –
۔ حمزہ خان کی کامیابی کی خوشی میں پر ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ایک تقریب کا اہتممام کیا-
– حمزہ خان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ان کا استقبال کیا۔
– سابقہ عالمی سکواش چمپین جان شیر خان ، جو کہ حمزہ کو گاہ بگاہے رہنمائ بھی فراہم کرتے تھے، اس موقع پر موجود تھے ۔
۔ حمزہ خان کی ٹیلنٹ کو مدنظر رکھتے ہوۓ پاک فوج نے ان کو گریژن سکواش کمپلیکس میں تمام پر بنیادی سہولیات فراہم کی ۔
۔ آج میرے اساتذہ اور دوستوں نے میری کامیابی پر گریژن سکواش کمپلیکس میں استقبال کیا۔ میں اللہ پاک کی ذات کا شکر گزار ہوں کہ 37 سال بعد یہ ٹائٹل جیت کر کامیاب کیا۔ (حمزہ خان)
۔ میں اپنی کامیابی پر آرمی چیف اور پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا آج میری کامیابی میں سب سے زیادہ پاک فوج کا کردار ہے جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ہاتھ تھاما۔ (حمزہ خان)
۔ گریژن سکواش کمپلیکس جس میں نے ٹرینگ کی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں ۔ (حمزہ خان)
۔ میں حمزہ خان کو جونئیر سکواش چمپین شپ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ حمزہ بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے اور میں پرعزم ہوں کہ انشاء اللہ بہت جلد ورلڈ چمیپن شپ ٹائٹل بھی جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گا۔ (سابقہ ورلڈ سکواش چمیپن ، جان شیر خان)
۔کور کمانڈر پشاورلفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات نے بھی ورلڈ جونئیر سکواش چمپین حمزہ خان سے ملاقات کی اور انکو سکواش چمپین ٹائٹل پاکستان لانے پر مبارکباد دی۔