قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی پر افسوس ہوا ہے ; اولمپئن شہباز سینئر.

 

قومی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپئن شہباز سینئر نے کہا ہےکہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر افسوس ہوا ہے۔

 سابق اولمپئن شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم پہلے اولمپکس سے باہر ہوئی پھر ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئی ، 

ہاکی کے موجودہ صدر پچھلے آٹھ سے ہاکی فیڈریشن پر بیٹھے ہیں، انہوں نے لاہور کراچی میں اپنا بھتیجا ،بھانجا اور بھائی بھرتی کیا، موجودہ صدر کا ایجنڈا ہی پرسنل ہے ، قومی کھیل ان کی ترجیح نہیں، اس لیے کبھی بھی ہاکی بہتر نہیں ہوسکتی۔

سابق اولمپئن نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کامن ویلتھ میں کھلاڑیوں کو ڈیلی الاوئنس نہیں ملا،

گرین شرٹ پہننے والے لڑکوں نے پاکستان واپس آنا ہی پسند نہیں کیا

جبکہ اس کے برعکس صدر لیوش ہوٹل میں قیام پذیر تھا اور اس نے تین ملین کا خرچہ کیا،

جب اس طرح کا میسج ہیروز کو جائے گا تو ایسی ہی پرفارمنس ہوگی۔

error: Content is protected !!