منگول ڈربی ریس ; پاکستانی گھڑ سواروں نے تاریخ رقم کردی.

 

دنیا کی مشکل ترین اور طویل منگول ڈربی ریس میں پاکستانی گھڑ سواروں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قومی پرچم بلند کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ایک ہزار کلومیٹر پر محیط منگول ڈربی ریس میں شریک 4 پاکستانی گھڑ سواروں نے پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ معظم حیات خان نے پانچویں، ڈاکٹر فہد جمیل، ڈاکٹر عمر حیات اور عمیر قائمخانی نے مشترکہ طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ 

منگولیا میں ہونے والی ریس میں شریک 50 رائیڈرز کا تعلق امریکا، انگلینڈ، اسپین، کینیا، سویڈن، جرمنی، پاکستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور کینیڈا سے تھا، جس میں سویڈن کی لِنڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ریس کے شرکا پہاڑوں اور  جنگلوں کے پُر خطر راستے سے گزر کر اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ صرف 26 گھڑ سواروں نے 1000 کلومیٹر کی ریس مکمل کی، جن میں پاکستان کے 4 گھڑسوار بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر فہدجمیل، ڈاکٹر عمر حیات، عمیر قائمخانی اور معظم حیات اس ریس کو ایک روز پہلے مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

error: Content is protected !!