ٹیسٹ کرکٹرز عبدالرزاق’ معین خان اور عمران نذیر کی ملتان آمد ; مقامی سپورٹس کمپلیکس میں سنوکر کھیلی.

 

 

 

فیسٹیول مقابلہ کے دوران تینوں نامور کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ نوک جھونک سے بھی تماشائی محظوظ ہوتے رہے

 

سنوکر آفیشلز کی خواہش پر میچ ریفری مجتبیٰ کھوکھر نے ان تینوں ٹیسٹ کرکٹرز کا میچ برابر قرار دے کر ختم کروادیا

 

 

ملتان(محمد ندیم قیصر) ٹیسٹ کرکٹرز عبدالرزاق ۔معین خان اور عمران نذیر کی ملتان آمد ۔ مقامی سپورٹس کمپلیکس میں سنوکر کھیلی ۔

میچ ریفری مجتبی کھوکھر تھے۔ اس فیسٹیول مقابلہ کے دوران تینوں نامور کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ نوک جھونک سے بھی تماشائی محظوظ ہوتے رہے معین عبدالرزاق اور عمران نذیر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی گذری بسری یادوں کو بھی تازہ کیا

 

اور کہا کہ جب بھی پاکستان کے ٹور پر یا کسی بھی بین الاقوامی فیسٹیول پر ہم اکٹھے ہوتے ہیں تو آرام کے اوقات میں سنوکر ضرور کھیلتے رہے ہیں اور آج بھی ملتان میں ایک فیسٹیول تقریب میں شرکت کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں تو سنوکر سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

 

بعدازاں سنوکر آفیشلز کی خواہش پر میچ ریفری مجتبیٰ کھوکھر نے ان تینوں ٹیسٹ کرکٹرز کا میچ برابر قرار دے کر ختم کروادیا ایوںٹ آفیشلز کا کہنا تھا کہ یہ ہار جیت کا نہیں بلکہ تماشائیوں کو تفریح فراہم کرنے کا ایونٹ تھا ۔

 

 

error: Content is protected !!