کرکٹ
یوایس ماسٹر ٹی 10لیگ کا آغاز 18 اگست سے ، 10 پاکستانی کھلاڑی شریک.
یوایس ماسٹر ٹی 10لیگ 18 اگست سے آغاز ، 10 پاکستانی کھلاڑی شریک
یوایس ماسٹر ٹی 10 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 18 سے 27 اگست 2023 کھیلا جائے گاجس میں 10 پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے ۔
سابق کپتان شاہد آفریدی اور مصباح الحق ، کامران اکمل، عمید آصف اور سہیل خان نیو یارک واریئرز کا حصہ ہوں گے۔
اٹلانٹا فائر نے محمد عرفان ، فرہاد رضا، حماد اعظم اور جنید صدیقی کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔
مورس ویل یونٹی نے نجف شاہ، ٹیکساس چارجرز نے محمد حفیظ اور عمر گل کو منتخب کیا ہے۔ منتظمین کی کوشش ہے کہ رواں سال پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہوں۔