پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023میچز کےلئے ٹکٹوں کی قیمتوں اعلان کردیا گیا ۔

 

پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023میچز کےلئے ٹکٹوں کی قیمتوں اعلان کردیا گیا ۔

 

لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ کی قیمت 1500 سے 10ہزار رکھی گئی ہے۔ گروپ میچز کے پریمیم ٹکٹ 1500 ،وی آئی پی ٹکٹ 2500 جب کہ ہاسپیٹلٹی 4 ہزار سے 7ہزار روپے میں ملیں گے۔

 

سپر فور مقابلے کے پریمیم ٹکٹ 2500، وی آئی پی ٹکٹ 6 ہزار جب کہ ہاسپیٹلٹی 8500 سے 10 ہزارروپے تک ہے۔ملتان میں ہونے والے میچ کے ٹکٹ کی قیمت 2500 سے 5ہزار رکھی گئی ہے۔

 

پریمیم ٹکٹ 2500 جب کہ وی آئی پی ٹکٹ 5 ہزار روپے کاملے گا ۔پاکستان لیگ کے جنرل اور فرسٹ کلاس اینکلوثرز کے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

تعارف: News Editor