چوتھی کے پی ٹی سکواش چیمپیئن شپ اختتام پذیر.

 

 

چوتھی کے پی ٹی سکواش چیمپیئن شپ کے اختتامی لمحات میں کھلاڑیوں کا جوش خروش دیکھنے والا تھا جسے جشن آزادی کی نسبت سے مزید تقویت ملی اور اچھے سپورٹس مین سپرٹ کے ساتھ میچز کو تماشائیوں نے سراہا۔

اس موقع پر چیرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور مزید ٹورنامنٹ کرانے کا عندیہ دیا۔ انہوں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے مزید محنت اور لگن کے ساتھ کاوشوں کو جاری رکھنے کی تلقین بھی کی۔

 

بعد ازاں چیرمین کے پی ٹی سیدین رضا زیدی نے کے پی ٹی جنرل منیجر ایڈمن برگیڈیر طارق بشیر, سکواش کے بین الاقوامی سابقہ کھلاڑی مقصود خان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید عالم کے ساتھ مل کر فتحیاب اور رنرز اپ کھلاڑیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے اس موقع پر انہوں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو سٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔

 

آج کے میچز کا رزلٹ مندرجہ ذیل رہا۔

Under -15 boys
1) huzaifa Shahid beat Abdullah Shahid 3.0
11/9 11/5 11/4 (23mins)

Haris sheraz & Abdul Ahad
نے برانز میڈل جیتے۔

 

اسی طرح انڈر 19 گرلز کا رزلٹ مندرجہ ذیل رہا۔

Aina Sheikh beat Sameera Shahid 3.1 7/11 11/4 11/8 11/5 (26mins)

Wannia Tahir & Soha Ali
نے برانز میڈل جیتے۔

 

اسی طرح سے نڈر 19 لڑکوں کے نتائج مندرجہ ذیل رہے۔

Huzaifa Shahid beat Anas Khan 3.0 11/8 11/8 11/5 (35mins)

Muhammad Ali & Abdul Basit
نے برانز میڈل جیتے۔

 

 

تعارف: News Editor