لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی ایک اور کامیابی
کولمبو ; سری لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز نے بی لو کینڈی کو 9 رنز سے شکست دیدی ۔ پاتھوم نسانکا اور ڈیبیو کرنے والے نیپون دھننجیا کی عمدہ اننگز کی بدولت اسٹرائیکرز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
بی لو کینڈی کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں خطرناک دکھائی دے رہی تھی تاہم ماتھیشا پتھیرانا اور جیفری وینڈرسی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور افتخار احمد کی شاندار پاور پلے باؤلنگ کی بدولت ان کی اننگز پٹری سے اتر گئی۔
آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا کہ ان کی رائے وکٹ باؤلرز کے لیے سازگار تھی اور ہم نے اچھی کارکردگی دکھائی نسیم شاہ دنیا کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک ہیں اور آج یہ ثابت ہوگیا۔
نسیم شاہ نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج سب نے محنت کی کچھ شکستوں کے بعد واپسی کرنا آسان نہیں ہے لیکن ہم نے بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔
کولمبو اسٹرائیکرز اگلا میچ گال ٹائٹنز کے خلاف کھیلے گی جس میں دونوں ٹیمیں آئندہ پلے آف میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گی۔