یوم آزادی کےموقع پر نماٸشی باسکٹ بال مقابلے کا انعقاد.

 

 

یوم آزادی کےموقع پر نماٸشی باسکٹ بال مقابلے کا انعقاد

سنسنی خیز میچ میں ٹمبر وولف 49-52پواٸنٹس سے فاتح

 

اسلام آباد ( نواز گوھر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 76ویں جشن آزادی کے موقع پر نماٸشی باسکٹ بال میچ میں ٹمبر وولف نے اسلام آباد راکٹس کو شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے مناتے ہوے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں نماٸشی باسکٹ بال میچ کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر جنرل شاہد السلام تھے

 

جبکہ فیڈرل باسکٹ بال أیسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ، سیکرٹری جنرل اوج ظہور، نیشنل کوچ ریاض ملک، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ نماٸشی میچ میں ٹمبر وولف نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد راکٹس کو 49کے مقابلے میں 52پواٸنٹس سے شکست دی۔

میچ میں ٹمبر وولف کے علی حمزہ کاظمی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوے 19پواٸٹس کٸے جبکہ راحیل گل نے 9پواٸنٹس سکور کٸے۔ نماٸشی میچ کو عمر محمود ، یاسر غفور اور ایم فرحان نے سپرواٸز کیا۔

اس موقع پر فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور نے تمام شرکا کی آمد پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ باسکٹ بال کھیل کے فروغ کیلٸے ہر ممکن اقدامات کٸے جا رہے ہیں ۔

 

 

 

تعارف: News Editor