پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول ٹو کرکٹ کوچ کورس جمعہ سے شروع ۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول ٹو کرکٹ کوچ کورس جمعہ سے شروع ۔

شریک تیس افراد میں چھ انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت لیول ٹو کرکٹ کوچ کورس جمعہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔اس چھ روزہ کورس میں تیس افراد شرکت کریں گے جن میں چھ انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

 

جن چھ انٹرنیشنل کرکٹرز نے اس کورس کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے ان میں ایمن انور (8 ون ڈے انٹرنیشنل، 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل)، عمران بٹ ( 6 ٹیسٹ ) جویریہ خان ( 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ 116 ون ڈے انٹرنیشنل ) ۔ جویریہ رؤف 4 ون ڈے 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) ۔ منصور امجد ( ایک ون ڈے انٹرنیشنل، ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) اور ساجد خان ( 7 ٹیسٹ ) شامل ہیں۔

 

لیول ٹو کورس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز ایڈوانس کوچنگ اسکلز کے بارے میں شرکا کو سکھائیں گے کہ وڈیو تجزیے کے ذریعے غلطیوں کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے۔اس کورس میں رابطے میں مہارت ۔ ذہنی اور جسمانی مضبوطی ۔ غذائیت ۔ اور حکمت عملی کی تیاری کے بارے میں بتایا جائے گا جس سے کھلاڑی اگلے مرحلے میں جاسکتا ہے۔

 

کورس کے اختتام پر شرکا کو تین ماہ دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے اسائنمنٹ مکمل کرسکیں ۔ کامیاب شرکا کو لیول ٹو کوچنگ سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔

کورس کے کوچز یہ ہیں۔ عمران عباس۔ محتشم رشید ۔ ثاقب فقیر۔ شاہد اسلم۔ راحت عباس اسدی۔ راؤ افتخار انجم۔ عمر رشید اور یاسر ملک۔

کورس کے شرکا یہ ہیں۔ عدنان رئیس۔ احمد علی۔ ایمن انور۔ الطاف احمد۔ ارون لعل۔ عتیق الرحمن۔ ایاز حسین جمالی۔ ہارون احمد۔ خاذق حبیب۔ عمران علی ۔عمران بٹ۔ جہانگیرمرزا۔ جہانزیب خان۔ جویریہ خان۔ جویریہ رؤف۔ خاقان ارسل۔ منصور امجد۔ منصورخان۔ محمد زاہد۔ محمد سلیم۔ مجاہد حامد۔ رحیم باز خان۔ سعید بن ناصر۔ ساجد خان۔ شاہد علی۔ شاہد صدیقی۔ شعیب زکریا۔ صنوبر گل۔ ظفر علی کٹپر۔ اور ذکاء الرشید ۔

 

 

 

تعارف: News Editor