جشن آزادی کے موقع پر پشاور میں سنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد.

 

 

جشن آزادی کے موقع پر پشاور میں سنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد

 

بارھویں ذوالفقار علی بٹ رننگ ٹرافی جشن آزادی سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل کاشف خان نے جیت لیا ، تے تے نیک سنوکر اکیڈمی میں کھیلے جانیوالے س چیمپئن شپ میں مختلف سنوکر کلبوں کے بتیس کھلاڑیوں نے شرکت کی چییمپئن شپ کا فائنل جمعہ کے روز کھیلا گیا جو کہ کاشف خان اور سجادخان کے مابین ہوا

 

فائنل کے موقع پر کاشف خان نے سجاد خان کو تین دو سے ہرا کر چیمپن شپ اور ٹرافی اپنے نام کرلی ، فائنل تقریب کے مہمان خصوصی کے پی اولمپکس کے جنرل سیکرٹری اور کے پی سنوکر کے صدر ذوالفقار بٹ تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں تیس ہزار روپے نقد اور انعامات تقسیم کئے

 

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے چیمپین شپ کے آرگنائزر اور کے پی کے سنوکر کے نائب صدر علاوالدین کے خدامات کو بہت سراہا

 

 

error: Content is protected !!