پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کا نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد کا دورہ

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید حیدر حسین کا نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ

ایشین گیمز کے سلسلے میں لگاۓ جانے والے ہاکی ٹریننگ کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اولمپیئن شہناز شیخ، اولمپیئن شکیل عباسی بھی کے ساتھ تھے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن سید حیدر حسین نے پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کا دورہ کیا۔

 

ایشین گیمز کی تیاری کے لئے پاکستان ہاکی سکواڈ کا تربیتی کیمپ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں 20 اگست سے منعقد ہو رہا ہے۔

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن سید حیدر حسین نے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا ۔اور وہاں موجود سٹاف کو ٹریننگ کیمپ انتظامات کے سلسلے میں ضروری ھدایات بھی دیں۔

اس موقع پر اولمپیئن شہناز شیخ ، اولمپیئن شکیل عباسی، رانا شفیق انٹرنیشنل بھی ان کے ہمراہ تھے

 

 

تعارف: News Editor