چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف کا ہمبنٹوٹا میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات.

 

 

چیئرمین ذکاء اشرف کی ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم سے خطاب کیا

بابراعظم کی قیادت میں یہ ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے، چیئرمین ذکاء اشرف

 

بابراعظم کے پاس بڑی باصلاحیت ٹیم ہے ہر کوئی اپنے رول میں اچھا پرفارم کر رہا ہے، چیئرمین ذکاء اشرف

ہمارے پاس ورلڈ کلاس باؤلرز اور بیٹرز ہیں ، چیئرمین ذکاء اشرف

 

ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم ٹرافی نہ جیتیں ، چیئرمین ذکاء اشرف

پاکستان اور دنیا بھر کے سابق کرکٹرز پاکستان ٹیم کو مضبوط قرار دے رہے ہیں ، چیئرمین ذکاء اشرف

 

 

ان کا کہنا ہے کہ جس فارم میں پاکستان ٹیم ہے وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہے، سابق کرکٹرز کے خیال میں ہم ایشیا کپ کے سب سے فیورٹ ہیں، آپ لوگوں میں کوئی کمی نہیں ہے سب میں صلاحتیں ہیں

 

ہم ورلڈ کپ جیت چکے ہیں دو مرتبہ ایشیا کپ بھی جیتا ہوا ہے، ہمیں اس کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ ہم دوبارہ نہیں جیت سکتے ، میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں، چیئرمین ذکاء اشرف

 

مجھے بڑی امید ہے کہ آپ کی کوشش اور محنت سے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا، مجھے یقین ہے کہ آپ اس مومنٹم اور اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے اور ورلڈ کپ ٹرافی کو وطن واپس لائیں گے ، چیئرمین ذکاء اشرف

 

 

 

error: Content is protected !!