پاکستان ویمنز ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے۔

 

 

پاکستان ویمنز کیمپ کا دوسرا روز

پاکستان ویمنز ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے۔

کیمپ میں کھلاڑی آج اوول گرونڈ پر ون ڈے پریکٹس میچ میں حصہ لے رہی ہیں۔

 

پی سی بی گرینز کی کپتانی ندا ڈار جبکہ پی سی بی وائٹس کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہہیں ہیں۔ پی سی بی گرینز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر 284 رنز بنائے۔

 

بسمہ معروف نے سات چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے جبکہ سدرہ امین (60، نو چوکے) شوال ذوالفقار(59، سات چوکے) کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔

 

پی سی بی وائٹس کی جانب سے فاطمہ ثنا، سعدیہ اقبال اور غلام فاطمہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج بیٹنگ کوچ توفیق عمر 415 پر میڈیا ٹاک کریں گے۔

 

 

 

error: Content is protected !!