کھتری پریمیئر لیگ سیزن 2″ دفاعی چیمپیئن سونیجا سولجرز نے فاتحانہ آغاز کردیا ; ماندو مارخور کو 9 وکٹوں سے شکست.

 

 

کھتری پریمیئر لیگ سیزن 2″ دفاعی چیمپیئن سونیجا سولجرز نے فاتحانہ آغاز کردیا۔

 

ماندو مارخور کو 9 وکٹوں سے شکست. شاہ زیب احمد خان 4 وکٹیں لے کر   مین آف دی  میچ قرار پائے۔

 

 مہمان خصوصی عثمان تارا نے،محمد حسین، غفار بھیڈا اور لیاقت علی کھیڑی  ہمراہ نے انعامات تقسیم کیٸے۔

 

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دفاعی چیمپیئ سونیجا سولجرز نے فرسٹ کلاس کرکٹر رائیٹ آرم لیگ آسپنر شاہ زیب احمد خان کی تباہ کن بولنگ 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں اور جارح مزاج بلے باز احسان علی کی برق رفتار  ناقابل شکست نصف سینچری   کی بدولت کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2۔ 2023 فلڈ لاٸیٹ  ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں مضبوط حریف گزشتہ سال کی رنراپ ماندو مارخور کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔

 

مسلم کھتری کمیو نیٹی کے زیر اہتمام لیگ میں  اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں برقی روشنی میں  ہزاروں کی تعداد میں موجود کھیلے گئے میچ میں ماندو مار خور کے کپتان آصف علی جی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند نہ رہا جب ان کی پوری ٹیم 17ویں اوورز صرف 72 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئ۔

ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور کا بیٹنگ کے دوران زخمی ہونے سے بڑا  نقصان  ہوا۔ رومان رئیس 11 رنز بنا سکے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے  شاہ زیب احمد خان شاندار اسپیل کرتے ہوئے 4 اوورز میں  19رنز  کے عوض 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ جواب سونیجا سولجر نے مطلوبہ 73 رنز کا آسان ہدف احسان کی طوفانی بیٹینگ کی بدولت 4۔5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ احسان علی نے 52 رنز کی ناقابل شکست باری میں 22 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 خوبصورت چوکے اور 4 فلک شگاف چھکے بھی لگائے

 

جبکہ عمیر بن یوسف نے 15 رنز میں 3 چوکے لگائے۔رومان رئیس نے واحد گرنے والی وکٹ لی میچ  کے اختتام پر مہمان خصوصی ٹنگر اسٹارز کے فرنچائز آنر عثمان تارا نے اعزازی مہمانوں الحمید گارمنٹ کے محمد حیسن، دھڑا  دبنگ کے کپتان شاہد ساغر غفار بھیڈا کے ہمراہ فاتح ٹیم کے احسان علی کو الحمید گارمنٹ کی جانب سے میں آف دی میچ کیش  ایوارڈ ایک ہزار اور ٹورنامنٹ کی پیش کی اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ٹیم کے لیئے ساگر سوئیٹس اور گوجاباسوئیٹس کی جانب سے تحائف دیئے گئے۔ مذکورہ میچ کو امپائرز وسیم الدین اور محمد ریحان نے شہر قائد کیا جبکہ آفیشل اسکورر محمد طلحہ تھے۔ آج بدھ 23 اگست کو نئ ٹیم ٹنگر اسٹار کا مقابلہ  دھڑا دبنگ سے 10 بجے شب ہوگا۔

 

 

error: Content is protected !!