پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں جاری میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی کپتان کا یہ فیصلہ راس نہ آیا
اور پوری ٹیم47 اوور میں 201 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔اوپنر فخر زمان چار گیندوں پر دو رنز بناکر پویلین لوٹے، فخر زمان کی وکٹ فضل الحق فاروقی نے حاصل کی،
اس کے بعد کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مجیب الرحمٰن کا شکار ہوئے۔محمد رضوان بھی خاص کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 21رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
امام الحق نے کافی دیر تک مقابلہ کیا اور 61 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ شاداب خان 39 اور افتخار احمد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔