دوسرا ون ڈے ; افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 301 رنز کا ہدف دیا.

 

 

سری لنکا میں کھیلے جا رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں رحمان اللہ گرباز کی طوفانی بیٹنگ نے افغان ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔

انہوں نے 151 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ افغانستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے ہیں۔

 

رحمان اللہ گرباز نے 151 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 14 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 151 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی جبکہ محمد رضوان نے ان کا کیچ لیا۔

 

دوسری جانب ابراہیم گرباز نے بھی ذمہ دارانہ بلے بازی کی اور 101 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ ان کو نوجوان گیند باز اسامہ میر نے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ افتخار احمد نے کیچ لیا۔

 

 

تعارف: News Editor