نیو یارک واریئرز کی چوتھی فتح ، پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم.

 

 

نیو یارک واریئرز کی چوتھی فتح ، پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم

 

فلوریڈا (25 اگست 2023) یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ میں نیو یارک واریئرز نے ٹیکساس چارجرز کو 6 رنز سے شکست دیکر مقابلے میں چوتھی فتح حاصل کرلی۔

نیو یارک واریئرز نے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے اور چارجرز کو 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز تک محدود کر دیا۔

 

عبدالرحمٰن نے پہلے ہی اوور میں محمد حفیظ اور اوپل تھرنگا دونوں کو آؤٹ کرکے واریئرز کا شاندار آغاز کیا۔ اس کے بعد کپتان بین ڈنک اور سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے بالترتیب 16 اور 19 رنز بنائے۔ دونوں نے اچھی کارکردگی دکھائی تاہم وہ لمبی اننگز نہیں کھیل سکے کیونکہ چارجز 6.2 میں 71 رنز پر جدوجہد کررہے تھے اس سکور پر ان کے 7 وکٹیں گرچکی تھیں۔

 

 

تاہم فل مسٹرڈ اور سہیل تنویر نے ناقابل بیان کارکردگی دکھاتے ٹیکساس چارجرز کو قریب پہنچادیا تھا۔ میچ آخری بال تک جاری رہا ۔ اس وقت ٹیکساس کو فتح کے لئے 7 رنز درکار تھے تاہم سہیل تنویر لانگ آن باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے یوں نیویارک واریئرز نے 6 رنز سے میچ جیت لیا۔

 

اس سے قبل ٹیکساس چارجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سہیل تنویر نے 7 ویں اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں اس وقت وارئیرز کا سکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز تھا ۔ اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور عبدالرزاق نے اننگز کی آخری 21 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

 

عبدالرزاق نے 14 گیندوں پر 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا اس سے ٹیم کا سکور مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز رہا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!