پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں ; نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ.

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر بیان میں نگران وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف شاندار جیت اور ہماری ٹیم کی بہترین پرفارمنس اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

 

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا ہے کہ اسی طرح کھیلتے رہیں اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں، انہوں نے پلیئر آف دی میچ شاداب خان کی ٹرافی کی ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!