آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو میں جاری تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نے مقرررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔
محمد رضوان نے 67 اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگائے جب کہ بابراعظم کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔