وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

 

 

 وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی 27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سیکنڈ ٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہو گی

جبکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے سپیشل فورسز سٹینڈ بائی رہیں گی۔

error: Content is protected !!