جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

 

جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

 

جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم پہلی دفعہ پاکستان آئ ہے۔

کپتان لورا وولوارڈٹ، ماریزان کیپ اور نادین ڈی کلرک 29 اگست کو کراچی پہنچیں گی۔

ٹیم فزیو تھراپسٹ مولبتسی فیلانے بھی 29 اگست کو پہنچیں گے۔

 

جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کا استقبال ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور جنرل منیجر عائشہ اشعر نے کیا۔

 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز یکم ستمبر سے کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائے گی۔

 

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 11، اور 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor