کوئٹہ : اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد ; ٹورنامنٹ کے دوسرے روز شاندار سیمی فائنل مقابلے ہوئے ۔48 کلوگرام کے پہلے سیمی فائنل میں بلوچستان کے نظر خان نے پاکستان پولیس کے نعمان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی
جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا کے عبداللہ نے خیبر پختون خواہ کے حامد رحمان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔
51 کے جی کے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا کے حافظ نثار نے پاکستان پولیس کے علی خان کو ہرا فائنل میں جگہ بنای ۔جب کہ دوسرے سیمی فاینل میں بلوچستان کے نیک محمّد نے خیبر پختوں خوا کے اسمائیل کو شکست دے کر فاینل میں جگہ حاصل کی ۔اسی طرح 54 کلو گرام میں بلوچستان کے وہاب نے خیبر پختون خوا کے حسام کو شکست دی ۔
اور واپڈا کے علی اصغر نے پنجاب کے ثمر خان کو شکست دی ۔57 کلو گرام کے سیمی فائنل میں بلوچستان کے ارشد نے پولیس کے سیف اللّه کو شکست دی ۔اور خیبر پختوں خوا کے سید حماد نے پنجاب کے عبدالله کو شکست دی ۔60 کلو گرام میں پنجاب کے رانا رباب نے خیبر پختون خوا کے وسیم کو شکست دی ۔
اور واپڈا کے عامر نے بلوچستان کے شاہ زیب کو شکست دی ۔63 کلو گرام کے سیمی فائنل میں بلوچستان کے اشرف نے پولیس کے حمد اللہ کو شکست دی ۔اور خیبر پختوں خوا کے آفتاب نے ریلوے کے ہادی کو شکست دی ۔
67 کلو گرام میں پولیس کے سوحیل ریلوے کے سلیم اجمل کو شکست دی اور بلوچستان کے سردار نے خیبر پختون خوا کے سلمان کو شکست دی ۔71 کلو گرام میں خیبر پختون خوا رحيم داد نے عرفان سندھ کو شکست دی ۔اور واپڈا کے نسیم شاہ نے ریلوے کے عثمان کو شکست دی ۔75 کلو گرام میں بلوچستان کے حمید اللّه نے پنجاب کے فیضان بھٹی کو شکست دی ۔اور پولیس کے نعمت اللّه نے واپڈا کے غلام جان کو شکست دی ۔
81 کلو گرام میں بلوچستان کے میر وائس نے واپڈا کے اشفاق جٹ کو شکست دی ۔
اوپن وزن میں بلوچستان کے شیروز نے پنجاب کے دانیال کو شکست دی ۔اور پولیس کے سراج احمد نے واپڈا کے منصور کو شکست دی ۔کل فائنل مقابلے ہونگے اور شام 4 بجے اختیتامی تقریب ہوگی ۔اور لڑکیوں کے فائنل مقابلے بھی ہونگے ۔