ورلڈ کپ کیلۓ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی آفیشل جرسی کی تقریب رونمائی.

 

 

* ورلڈ کپ کیلۓ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی آفیشل جرسی کی تقریب رونمائی

 

* ایشیا کپ کیلۓ تمام کرکٹ بورڈز کے سربراہان کوپاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ذکاء اشرف

 

بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر کو جب ویزے جاری ہونگے پھر ہم آفیشل اناؤنس کریں گے

 

بھارتی میڈیا نے خبر پہلے ہی آؤٹ کر دی، زمبابوے اور نیپال کرکٹ بورڈ کے صدور کی پاکستان آنے کی تصدیق

 

لاہور (رپورٹ۔محمد اقبال ہارپر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2023ء کیلۓ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی کی رونمائی گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس قزافی سٹیڈیم میں میڈیا کے سامنے کردی۔

 

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف،اور ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر ذکا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ایشیا کپ کے میچز کے موقع پر تمام کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو پاکستان آنے کی دعوت دی،

ابھی تک نیپال اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے صدر نے پاکستان آنے کی تصدیق کی ہے۔بی سی سی آئی( بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) کے صدر اور نائب صدر کو ابھی پاکستان کے ویزے جاری نہیں ہوۓ ۔

 

جب ویزے جاری ہو جائیں گے تو پھر ہم آفیشل اناؤنس کر دیں گے،بھارتی میڈیا نے پہلے ہی خبر آؤٹ کر دی۔تمام معزز مہمانوں کا روائیتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ استقبال کریں گے۔

 

 

 

تعارف: News Editor