ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو فائنل; پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا.

 

 

ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 جیولن تھرو فائنل، بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا،

 

ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 74.80میٹر ،دوسری باری میں 82.81،تیسری باری میں 87.82میٹر تھر وکی جو ان کے سیزن کی سب سے بڑی تھروتھی۔

 

جیولن تھرو کے چوتھے رائونڈ میں ارشد ندیم کی تھرو 87.15میٹر ریکار ڈ ہوئی،پانچویں رائونڈ میں ارشد ندیم فائول کے باعث تھرو نہ کرسکے تاہم آخری رائونڈ میں ان کی تھرو 81.86میٹر ریکارڈ ہوئی اور یوں وہ سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

 

 

 

تعارف: News Editor