پاکستانی بالر سہیل خان کی یو ایس ماسٹر ٹی 10 میں سب سے زیادہ وکٹیں.

 

 

پاکستانی بالر سہیل خان کی یو ایس ماسٹر ٹی 10 میں سب سے زیادہ وکٹیں

 

لاؤڈرہل، فلوریڈا (29 اگست 2023) یوایس ماسٹر ٹی 10 اختتام پذیر ہوگیا فائنل میں بین ڈنک کی قیادت میں ٹیکساس چارجرز نے مصباح الحق کی قیادت والی نیو یارک واریئرز کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

 

کیلیفورنیا نائٹس کے ایرون فنچ 236 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن کر ابھرے جبکہ فاسٹ بولر سہیل خان نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 15 وکٹیں حاصل کیں

 

لیگ میں 6 ٹیموں اٹلانٹا فائر، کیلیفورنیا نائٹس، مورس ویل یونٹی، نیو جرسی ٹرائیٹنز، نیو یارک واریئرز اور ٹیکساس چارجرز نے حصہ لیا۔

 

ٹی 10 کی اگلی منزل ابوظبی ہے ۔ جہاں یہ ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 9 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے لنکا ٹی 10 کا افتتاحی سیزن ہوگا جو 12 سے 23 دسمبر سری لنکا میں شیڈول ہے۔

 

 

 

تعارف: News Editor