کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′ رکھیا فائٹرز کی فتوحات کی ہیٹرک مکمل۔ ٹنگر اسٹارز کی شاندار دوسری کامیابی۔

 

 

کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′ رکھیا فائٹرز کی فتوحات کی ہیٹرک مکمل۔ ٹنگر اسٹارز کی شاندار دوسری کامیابی۔

ماندو مارخور کو 7 اور بچھڑا وارئیرز  کو 8 وکٹوں سے شکست۔عماد عالم 63 اور دانش عزیز 67 رنز اور 3 وکٹوں پر الحمید میں آف دی میچ قرار پائے۔ 

 

کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر)  کھتری پریمیٸر سیزن2 ٹوٸینٹی20 لیگ میں شاٸقین کرکٹ کی بہت بڑی تعداد کی موجودگی میں پہلی بار لیگ میں شرکت کرنے والی فرنچائز رکھیا فائٹرز نے مضبوط حریف ماندو مارخور کو یکطرفہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی کی ہیٹرک مکمل کرلی

جبکہ ایونٹ میں پہلی بار شریک ایک اور ٹیم ٹنگر اسٹارز  نے بچھڑا وارئیرز کے خلاف 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔ میچ کے اختتام پر مہمان پر مہمانِ خصوصی اسحاق بابا جی (واہ واہ گارمنٹ) نے اعزازی مہمانوں  رضوان واڈا (ایج ایس گارمنٹ)۔محمد بلال واژا اقبال ڈائنگ کے ہمراہ فاتح ٹیم رکھیا فائٹرز کے عمادعالم کو جارحانہ 63 رنز بنا نے پر الحمید گارمنٹ جانب سے مین آف دی میچ ٹرافی و کیش پراٸیز 2 ہزار روپیٸے اور ساگر سوٸیٹ کی جانب سے گفٹ۔ ہیمپر دیا

جبکہ گوجابا سوئیٹ کی جانب سے دو نوں ٹیموں کر گفٹ ہییمپر بھی دیئے گئے۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد کی فلڈ لاٸیٹ میں کھیلے میچ میں ماندو مارخور  نے پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں پر 149 رنز بنائے۔ سعید حسن نے 56 رنز 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ محمد افضل 28 اور معیی 22 رنز بنا سکے۔

مننان نے 3 اور کپتان  صادق امی بابا نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں رکھیا فائٹرز نے 150 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے خسارے پر حاصل لرلیا۔ عماد عالم نے جارحا نہ 63 رنز 30 گیندوں پر 6 بلند و بالا چھکوں اور 5 زوردار چوکوں کی مدد سے بنائے۔حسن محسن 34 اور محمد اسد 21 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔

دوسرے میچ میں بچھڑا وارہئرز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کی۔ اور پوری 20 ویں اوورز میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔حمید زیر والا نے 41 رنز میں 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔فیضان خان نے 4 چوکے لگا کر 24 رنز اسکور کیئے۔ میڈیم پیسر اویس جمالی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ دانش عزیز اور فواد خان نے 3-3 وکٹیں لیں۔ ٹنگر اسٹارز نے مطلوبہ ہدف 120 رنز 5۔10 میں 2 وکٹوں پر بنا لیا۔

دانش عزیز نے عمدہ نصف سینچری67 رنز 3 چوکوں اور 3  چھکوں کی مدد سے بنائ۔ ذاکر ملگ  نے جارحانہ 41 رنز 19 گیندوں پر 4 بلند و بالا چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے بنائے۔میچ کے اختتام پر مہمان پر مہمانِ خصوصی محمد شاکر ارشادی  ( ثاقب  گارمنٹ) نے اعزازی مہمانوں عبداستار دوا نہ ۔اکبر دوا نہ اور عثمان تارا  کے ہمراہ فاتح ٹیم ٹنگر اسٹارز کے دانش عزیز کو جارحانہ 67 رنز بنا نے پر الحمید گارمنٹ جانب سے مین آف دی میچ ٹرافی و کیش پراٸیز 2 ہزار روپیٸے اور ساگر سوٸیٹ کی جانب سے گفٹ۔

ہیمپر دیا  جبکہ گوجابا سوئیٹ کی جانب سے دو نوں ٹیموں کر گفٹ ہییمپر بھی دیئے گئے مزکورہ میچز کو امپاٸرز  رشید خان۔ محمد ریحان  اور وسیم الدین  نے سپر واٸز  کیا جبکہ آفیشل اسکور کی زمداردی راشد اسلم نے نبھاٸ۔ آج بدھ 30 اگست کو  بچھڑا واریئرز کا مقابلہ دھڑا دبنگ سے 10 بجے شب ہوگا۔ ایونٹ کے  تمام میچیز  کھتری پریمیر لیگ فیس بک پیج اور یوٹوب چینل پر براہ راست دکھاٸیں جارہے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!