رسجا باڈی کا اعلان ; افضل جاوید صدر ، ناصر نقوی سیکرٹری منتخب.

 

 

رسجا باڈی کا اعلان : افضل جاوید صدر ، ناصر نقوی سیکرٹری منتخب

سہیل راجہ فنانس سیکرٹری ، ارسلان شیرازی سینٸر ناٸب صدر بن گٸے

گیبریل ڈی سوزا، عبیدالرحمن ناٸب صدور، خرم شہزاد، عاصم نواز جواٸنٹ سیکرٹری ہونگے

 

اسلام  آباد  ( نواز گوھر )  راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ”رسجا“ کے نئے عہدیداران کا انتخاب مکمل،  سینئر جرنلسٹ افضل جاوید رسجا کے متفقہ طور پر نئے صدر منتخب جبکہ  ناصر نقوی جنرل سیکرٹری ، سہیل راجہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

 

رسجا (رجسٹرڈ) کی الیکڑول  جنرل  باڈی  کا  اجلاس  اسلام  آباد  میں  منعقد  ہوا  جس  میں عبد المحی شاہ کی  خدمات  کو  بھر  پورا  انداز  میں  سراہتے  ہوے  قرار داد  منظور  کی  گئی ۔

 

اجلاس  میں  فہیم انور اور شہریار خان نے نٸے عہداران  کے  نام  تجویز کٸے جسے متفقہ  طور  پر منظور کرتے ہوے  نئی  باڈی کا  چناو  عمل  میں  لایا   جس  کے  تحت  آج  ٹی  وی  سے  منسلک  سینئر  صحافی افضل جاوید  صدر،  پی ٹی وی کے ارسلان شیرازی سنئیر نائب صدر، دی نیوز کے گیبٸریل ڈی سوزا اور این این آٸی نیوز ایجنسی کے عبیدالرحمن نائب صدور منتخب ہوے۔

جنرل سیکرٹری پر ناصر عباس نقوی (اوصاف)، سہیل راجہ (پاکستان) فنانس سیکرٹری ، جواٸنٹ سیکرٹری کیلٸے خرم شہزاد (مسلمان) ، عاصم نواز عباسی (دی ڈے اسپرنگ) جبکہ  گورننگ باڈی میں فہیم انور خان (چیٸرمین) ، شہریار خان(سنو ٹی وی) ، شہزاد علی (سما ) ، ذیشان قیوم (پی ٹی وی) ، ریحان شیخ (آج )، قیصر شہزاد قریشی (آٸی این پی) شامل ہیں۔

الیکٹرول  اجلاس  سے  خطاب  کرتے  ہوے سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان سمیت دیگر اراکین نے عبد المحی  شاہ کی رسجا ایوارڈ تقریب کیلٸے کوششوں اور خدمات کو  سراہاجبکہ عبد المحی شاہ نے بھی اس امید کا اظہار کیا نٸی باڈی ایسوسی ایشن کی فلاح کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر انہوں نے رسجا ایوارڈ کی انفرادی رقم ایسوسی ایشن کے فنڈز میں دینے کا اعلان کیا۔ رسجا کے نومنتخب صدر افضل جاوید اور سیکرٹری ناصر نقوی نے تمام ممبران کی جانب سے بھرپور اعتماد کے اظہار پر شکریہ اداکرتے ہوے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے رسجا اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

نو منتخب باڈی پروفیشنل  سپورٹس جرنلسٹوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائےگی۔اس  موقع  پرنومنتخب باڈی نے عبد المحی شاہ کی خدمات اور رسجا ایوارڈ کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔  رسجا راولپنڈی اسلام آباد کی واحد رجسٹرڈ تنظیم ہے جس کا قیام 1986میں لایا گیا۔

 

 

error: Content is protected !!