اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ۔ زون چھ وایٹس اور زون چار بلو ز کی کامیابی۔

 

اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ۔ زون چھ وایٹس اور زون چار بلو ز کی کامیابی۔

ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل سٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون چھ وایٹس نے زون تین بلوز کو با آسانی 208 رنز سے شکست دے دی۔ زون چھ وایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔

حظیفہ احسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 73 ، آدم عیسئ نے 38،حمزہ قریشی نے 34، محمد فرحان نے 26 اور عبدل وہا ب نے 22 رنز بنائے۔ ولی محمد، علی میٹھا اور محمد معز نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون تین بلوز کی ٹیم 79 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔خالد خان نے 22 اور سلمان سرور نے 19 رنز بنائے۔ عبدل وہا ب نے 20 رنز دیکر 4، عبدل با سط نے 21 رنز دیکر 3 جبکہ سعد سخاوت نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ینگ فایٹر گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چار بلو ز نے زون ایک گرین کو 22 رنز سے ہرا دیا ۔ زون چار بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے

محمد سفی اللہ نے 4 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 72 ، امان اللہ 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 54 اور ما یر شیخ نے 31 رنز بنائے۔

عزیر شیخ، بہروز بیگ اور ز بیر خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون ایک بلوز 192 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سعد علی نے 7 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 50 ، بہر وز بیگ نے 34 ، ایس ایم علی نے 26 اور اویس خان نے 20 رنز بنائے۔

حبیب الرحمن نے 43 رنز دیکر 3 جبکہ ذوالفقار اور امان اللہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

 

error: Content is protected !!